LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب

ماہرین نے عمر بڑھانے کا انتہائی آسان ترین نسخہ بتا دیا

Web Desk

13 May 2026

امریکی جریدے ’امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن‘ میں شائع ہونے والی ایک جدید تحقیق کے مطابق روزانہ کی خوراک میں معمولی سی کمی انسانی عمر میں اضافے اور بڑھاپے کی بیماریوں سے بچاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی روزانہ کی کیلوریز میں محض 10 سے 15 فیصد کمی کر دے، تو اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ دل کی صحت، بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔

تحقیق کے دوران 143 صحت مند افراد کا دو سال تک مشاہدہ کیا گیا، جنہوں نے اپنی خوراک میں اوسطاً 12 فیصد کمی کی۔ اس کے نتیجے میں شرکاء کا کولیسٹرول گھٹ گیا، انسولین کی حساسیت بہتر ہوئی اور وزن میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس لیے اہم ہیں کیونکہ یہ ہدف حاصل کرنا نہایت آسان ہے۔ مثال کے طور پر روزانہ 2000 کیلوریز لینے والے شخص کو صرف 200 کیلوریز کم کرنی ہوں گی، جو کہ محض ایک پیکٹ چپس یا ایک ڈونٹ کے برابر ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خوراک کم کرنے سے جسم توانائی کا مؤثر استعمال کرتا ہے، جس سے کینسر اور پارکنسنز جیسی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تاہم، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور حاملہ خواتین کو اس پر عمل سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔