LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے دام بڑھ گئے

Web Desk

13 May 2026

کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4690 ڈالر کی سطح پر آنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں گر گئیں۔ کراچی میں فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 231 روپے اضافے کے ساتھ 9139 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے اثرات براہِ راست قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔