بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے
Web Desk
12 May 2026
الٹرا پراسیس غذاؤں (Ultra-processed Foods) کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے ماہرینِ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ایک تازہ طبی تحقیق کے مطابق، ان غذاؤں کا روزانہ استعمال نہ صرف امراضِ قلب بلکہ قبل از وقت موت کے خطرے کو بھی کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔
الٹرا پراسیس غذائیں کیا ہیں؟
یہ ایسی غذائیں ہیں جو فیکٹریوں میں تیاری کے دوران کئی مراحل سے گزرتی ہیں اور ان میں نمک، چینی، اور مصنوعی اجزا (Preservatives) کی مقدار زیادہ جبکہ فائبر اور دیگر غذائیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ ان میں فاسٹ فوڈ، ڈبل روٹی، سافٹ ڈرنکس، چکن نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، اور میٹھی اشیاء شامل ہیں۔یورپین جرنل ہارٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ان غذاؤں کے کثرت سے استعمال کے اثرات درج ذیل ہیں: دل کی بیماریوں کا خطرہ 19 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ دھڑکن میں بے ترتیبی (Arrhythmia) کا خطرہ 13 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ امراضِ قلب کے باعث موت کا خطرہ 65 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ غذائیں موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے امراض کا بنیادی سبب بنتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکا دنیا میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا سب سے بڑا صارف ہے، جہاں ان غذاؤں کی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 14 فیصد زیادہ ہے۔جون 2025 (برازیل یونیورسٹی): اس تحقیق کے مطابق ان غذاؤں میں ہر 10 فیصد اضافے سے کسی بھی وجہ سے موت کا مجموعی خطرہ 3 فیصد بڑھ جاتا ہے۔دسمبر 2024 (موناش یونیورسٹی): آسٹریلوی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال انسان کو وقت سے پہلے بڑھاپے کا شکار کر دیتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان غذاؤں کے صحت پر اثرات انتہائی سنگین ہیں اور انہیں کینسر سمیت 32 مختلف امراض سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ عوام میں تازہ اور قدرتی غذاؤں کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بیماریوں کے بڑھتے ہوئے عالمی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
26 October 2026