کاروباری برادری کی مشاورت سے پائیدار تجارتی پالیسیاں تشکیل دیں گے: وزیر تجارت
Web Desk
8 May 2026
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے گیٹرون انڈسٹریز، نوواٹیکس کے سی ای او تیمور داؤد اور دیگر صنعتی نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں ٹیرف اصلاحات، پیٹروکیمیکل اور ایس ایم ای سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صنعتکاروں نے ڈیوٹی میں اچانک کمی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حقیقی برآمدی صنعت کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور توانائی کے حالات خطے کے دیگر ممالک سے مختلف ہیں، اس لیے ہمیں طویل المدتی پالیسیوں اور انفراسٹرکچر پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے رجسٹرڈ صنعتوں کے تحفظ اور غیر دستاویزی معیشت کے سدِ باب کے لیے مؤثر نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان
8 July 2026