LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

لاہور: جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے 35 ارب روپے کے فراڈ کا معاملہ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Web Desk

30 October 2026

ضلع کچہری لاہور میں جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے ذریعے 35 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان فہیم اکرم اور نعیم کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزمان فہیم اکرم اور نعیم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 3 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر NCCIA کے حوالے کر دیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان اگست 2023 سے ’لیبلز بینک‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ چلا رہے تھے، اور اس دوران ملزم کی جانب سے 5 ملین سے زائد جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے گئے ہیں۔