کورکمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشاندہی پر انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئیں، مولانا کے بیٹے کا ردعمل
Web Desk
30 October 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود نے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تجاوزات کے حوالے سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نوٹس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پشاور میں کور کمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشاندہی کرنے پر ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔
سی ڈی اے کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا اسجد محمود نے کہا کہ جب پشاور میں کور کمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشاندہی کی گئی اور اس کا کوئی معقول جواب نہ مل سکا تو مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سی ڈی اے کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کا کیبن ہٹانے، جنریٹر منتقل کرنے اور اضافی کچن کی تعمیر جیسے امور پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کڑے الفاظ میں کہا کہ ملک کے تمام ادارے مبینہ طور پر ایک شخص کے انتقامی جذبات کی تسکین کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، اور سیاسی اختلافات کو ذاتی انتقام میں تبدیل کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ حالات سے پوری طرح باخبر اور بیدار رہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشاندہی کرتے ہوئے نوٹس چسپاں کیا تھا، جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ 15 روز کی مہلت کے اندر اندر تجاوزات خود ختم نہ کی گئیں تو عمارت کو سیل کرنے یا غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ڈی اے نے یہ نوٹس عمارت کے رجسٹرڈ مالک امان اللہ محمد یونس کے نام پر جاری کیا ہے، اور یاد دلایا ہے کہ اس سے قبل 18 مارچ 2019 کو بھی اس رہائش گاہ سے تجاوزات ہٹانے کا باضابطہ حکم دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026