مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، ثمر بلور
Web Desk
30 October 2026
خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کی ممبر اور مشیرِ اطلاعات ثمر بلور نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی اور کہا کہ مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، ان کا غصہ اور جھنجلاہٹ اس وجہ سے ہے کیونکہ اب ان سے مشاورت نہیں کی جا رہی۔ سابق وزیراعلیٰ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اس وقت محفوظ کسٹڈی میں ہیں، تاہم ان کے خلاف مختلف ترقیاتی منصوبوں، غیر قانونی ٹھیکوں اور بے ضابطگیوں پر اربوں روپے کی کرپشن کی چارج شیٹ تیار کی جائے گی۔ ثمر بلور نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت صحت کارڈ اسکیم بند نہیں کر رہی بلکہ اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ایم ٹی آئی بورڈز کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سانحہ دیر کالونی کی انکوائری رپورٹ جلد منظرِ عام پر لانے اور اسکول و مدارس کی عمارتوں کی مرمت کو تعلیمی حرج کے بغیر مکمل کرنے کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026