30 رکنی الیکشن ریفارمز کمیٹی کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تحریک انصاف نے مخالفت نہیں کی: طارق فضل چوہدری
Web Desk
30 October 2026
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی جلد اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ مجوزہ کمیٹی 30 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں قومی اسمبلی سے 20 اور سینیٹ سے 10 اراکین شامل ہوں گے اور نشستوں کی تقسیم ایوان میں جماعتوں کی عددی قوت کے مطابق کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ایوان میں موشن کی پیشی کے وقت تحریک انصاف نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے زور دیا کہ انتخابی اصلاحات کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ جمہوری نظام کی مضبوطی کا مشترکہ قومی معاملہ ہے، اور حکومت اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی مثبت و تعمیری تجاویز کو شاملِ عمل لا کر ایک شفاف اور قابلِ اعتماد انتخابی نظام تشکیل دے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزراء صرف الزام تراشی کر سکتے ہیں، کچھ ثابت نہیں کر سکے: مولانا عبدالغفور حیدری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
30 October 2026
پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
30 October 2026
70 سالہ نورین نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عوام کو کاکروچ کی طرح ٹریٹ نہ کیا جائے: سلمان اکرم راجہ
30 October 2026
پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز، ماہرینِ نفسیات کی شدید قلت کا انکشاف
30 October 2026
پیپلز پارٹی کے وفد کی اپوزیشن چیمبر آمد، قائدِ حزب اختلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اہم ملاقات
30 October 2026
سال 2026 کی تیسری ذیلی قومی پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
30 October 2026
پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
30 October 2026
پاکستان مشرقِ وسطیٰ کشیدگی میں قابل تعریف کردار ادا کر رہا ہے: سنگاپور
30 October 2026