LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کی نشان دہی، مسمار کرنے کا نوٹس

Web Desk

30 October 2026

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشاندہی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی گارڈز کے کیبن اور جنریٹر سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر قائم کیے گئے ہیں۔ اتھارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو گھر کے سیٹ بیکس پر موجود تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی سخت ہدایت کی ہے، اور ان خلاف ورزیوں کو خود ختم کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تجاوزات اور خلاف ورزیاں ختم نہ کی گئیں تو عمارت کو سیل کرنے یا غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ سی ڈی اے نے یہ نوٹس عمارت کے رجسٹرڈ مالک امان اللہ محمد یونس کے نام پر جاری کیا ہے، جبکہ اس سے قبل 18 مارچ 2019 کو بھی اس رہائش گاہ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب، سی ڈی اے کے اس نوٹس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ پشاور میں کور کمانڈر کے سامنے جب تجاوزات کی نشاندہی کی گئی تو اس کے بعد سے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی نشاندہی کا کوئی معقول جواب نہ مل سکا تو سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوٹس میں سیکیورٹی گارڈ کا کیبن ہٹانے، جنریٹر منتقل کرنے اور اضافی کچن کی تعمیر جیسے چھوٹے امور پر بھی اعتراضات کیے گئے ہیں۔ مولانا اسجد محمود نے کڑے الفاظ میں کہا کہ ملک کے تمام ادارے مبینہ طور پر ایک شخص کے انتقامی جذبات کی تسکین کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، اور سیاسی اختلافات کو ذاتی انتقام میں تبدیل کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے مجموعی حالات سے پوری طرح باخبر اور بیدار رہیں