LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

لاہورہائیکورٹ نے میشا شفیع کیخلاف 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل کر دیا

Web Desk

4 May 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی، جس میں ان کے وکیل ثاقب جیلانی پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے مشروط معطلی سے بدل دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ میشا شفیع ہرجانے کی آدھی رقم (25 لاکھ روپے) ہائیکورٹ میں جمع کروائیں اور بقیہ رقم کے لیے شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو برقرار رکھا جس میں میشا شفیع کو دوبارہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے سے روکا گیا تھا، اور ریمارکس دیے کہ کسی کو دوبارہ ایسے الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔