LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان

لانا نصیبہ یو این سیکرٹری جنرل بننے کی کوشش میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف

Web Desk

26 October 2026

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اقوام متحدہ کی اگلی سیکرٹری جنرل بننے کی دوڑ میں شامل متحدہ عرب امارات (UAE) کی سینئر سفارتکار لانا نصیبہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی نامزدگی کا مقصد “گریٹر اسرائیل” منصوبے کو سفارتی سطح پر آگے بڑھانا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے ایک بیان میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے لانا نصیبہ کی نامزدگی کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین منصب پر قبضے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قدم کا مقصد غزہ میں ہونے والی منظم نسل کشی اور مظالم پر پردہ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی سفارتکار کے پیشہ ورانہ ریکارڈ میں غزہ میں صیہونی مظالم کے دفاع کے سوا کچھ نہیں، اور ان کی نامزدگی بالکل ایسی ہی ہے جیسے “لومڑی مرغیوں کے باڑے کی نگہبان بننے کے لیے درخواست دے رہی ہو”۔

باقر قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ 2024ء کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں لانا نصیبہ کو غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ امارات کے تعلقات اور معاہدوں کا دفاع کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے وزارتِ خارجہ میں سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری اور اقوام متحدہ میں سابق نمائندہ لانا نصیبہ کو انتونیو گوتریس کے جانشین کے طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا ہے۔