اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی، پروین شاکر کی 73 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
Web Desk
24 November 2025
کراچی: خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کے مداح آج ان کی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی پروین شاکر نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی اور بعد میں رضیہ گرلز ہائی اسکول و سرسید گرلز کالج سے انگلش لٹریچر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم اے انگلش اور لسانیات میں ڈگریاں حاصل کیں اور بعد میں ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔ تعلیمی سلسلہ مکمل ہونے کے بعد پروین شاکر نے درس و تدریس کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور بعد ازاں سول سروسز میں شامل ہوئیں۔
ان کی پہلی کتاب’’ خوشبو‘‘ کو 1976 میں آدم جی ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد اعزازات و اسناد سے نوازا گیا۔
پروین شاکر کی شاعری خوشبو کی طرح لوگوں کے ذہنوں میں بسی ہوئی ہے۔ ان کے پانچ شعری مجموعے خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور کف آئینہ شائع ہوئے اور کلیات “ماہ تمام” کے نام سے شائع ہوا۔ان کی شاعری عشق اور محبت کی منفرد کیفیت کو اجاگر کرتی ہے اور آج بھی اردو ادب میں اپنی مثال آپ ہے۔
دسمبر 1994 میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرنے والی پروین شاکر نے مختصر زندگی میں اردو ادب کے لیے ایک لازوال خزانہ چھوڑا، جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
عدلیہ ایک سال سے بانی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی اپیلیں نہیں سن رہی،بیرسٹر گوہر خان
5 May 2026
ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز
5 May 2026
خیبرپختونخوا حکومت کا کل قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان
5 May 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے: بلاول بھٹو
5 May 2026
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی
5 May 2026
وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
5 May 2026
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس: سماعت 19 مئی تک ملتوی
5 May 2026
سب کو معلوم ہے غریب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے: شیخ رشید
5 May 2026