جنگ کے باعث ایرانی کرنسی میں ریکارڈ کمی، ایک ڈالر میں 18 لاکھ ریال
Web Desk
30 April 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی حالات نے ایرانی معیشت کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں 18 لاکھ کی ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ لڑائی، بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور تیل کی برآمدات میں رکاوٹ نے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ ناکہ بندی کے باعث تہران کے لیے سٹیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات بھی معطل ہو چکی ہیں، جو کہ زرِ مبادلہ کا اہم ذریعہ تھیں۔ ایران کے مرکزی بینک کے مطابق سالانہ مہنگائی کی شرح پہلے ہی 65.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اور کرنسی کی اس حالیہ گراوٹ سے خوراک اور ادویات سمیت تمام درآمدی اشیا مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جس سے عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، گھریلو کنکشن پر پاپندی
30 April 2026
آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا
30 April 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
30 April 2026
امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار
29 April 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
29 April 2026
کراچی: سونے کی قیمت میں ریکارڈ 5500 روپے کی کمی؛ عالمی مارکیٹ میں بھی ریٹ گر گئے
29 April 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان
29 April 2026
پاکستان کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ
29 April 2026