LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، ثمر بلور وزراء صرف الزام تراشی کر سکتے ہیں، کچھ ثابت نہیں کر سکے: مولانا عبدالغفور حیدری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق 30 رکنی الیکشن ریفارمز کمیٹی کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تحریک انصاف نے مخالفت نہیں کی: طارق فضل چوہدری 70 سالہ نورین نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عوام کو کاکروچ کی طرح ٹریٹ نہ کیا جائے: سلمان اکرم راجہ پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز، ماہرینِ نفسیات کی شدید قلت کا انکشاف پیپلز پارٹی کے وفد کی اپوزیشن چیمبر آمد، قائدِ حزب اختلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اہم ملاقات سال 2026 کی تیسری ذیلی قومی پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش پاکستان مشرقِ وسطیٰ کشیدگی میں قابل تعریف کردار ادا کر رہا ہے: سنگاپور پیپلزپارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت آزاد کشمیر: گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق پنجاب میں ای بزنس کا فروغ ترجیح، 4 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنا دیا: مریم نواز سپر ایل نینیو 10 ماہ میں نو لاکھ اضافی اموات کا سبب بن سکتا ہے: سائنس دان بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ

زرمبادلہ ذخائر کی مضبوطی کے لیے اسٹیٹ بینک متحرک؛ 20 ماہ میں انٹربینک سے 13 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری

Web Desk

28 April 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق، جون 2024 سے جنوری 2026 تک کے 20 ماہ کے دوران مارکیٹ سے مجموعی طور پر 13.1 ارب ڈالر خریدے گئے، جس میں سے صرف رواں سال جنوری میں 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) میں اب تک 4.87 ارب ڈالر خریدے جا چکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، جنوری 2026 کے اختتام پر ذخائر 16.2 ارب ڈالر تھے جو حالیہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث 24 اپریل تک 15.8 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ تاہم، مرکزی بینک نے تخمینہ لگایا ہے کہ مسلسل خریداری اور مستحکم پالیسیوں کے نتیجے میں جون 2026 تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔