پنجاب میں ای بزنس کا فروغ ترجیح، 4 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنا دیا: مریم نواز
Web Desk
30 October 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ای بزنس کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 4 لاکھ نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کر کے ہنر مند بنایا گیا ہے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لیے خصوصی مالی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔
لاہور میں ‘پنجاب انوویشن فار ویلیو، آپرچیونٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن’ (PIVOT) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اور دنیا میں رونما ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں کے پیش نظر آج صنعت سمیت ہر شعبہ تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، کیونکہ کوئی بھی ملک بدلتے ہوئے معاشی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا نمایاں اور کلیدی حصہ ہے، صوبے میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور نوجوان آبادی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔
مریم نواز شریف نے کاروبار کے لیے پُرامن ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو ذہنی سکون فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں امن و امان بنیادی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بدامنی اور بے یقینی کی فضا میں کاروبار ممکن نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جہاں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اور توڑ پھوڑ ہو، وہاں محنت کش اور تاجر کیسے سکون سے کام کر سکتا ہے؟ سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری لانے کے لیے سب سے پہلے ماحول کو محفوظ بنانا ہوتا ہے، ماحولیاتی تحفظ بلاشبہ انتہائی ضروری ہے، تاہم ماحولیاتی تحفظ کی آڑ میں کارخانے بند کرا دینا کوئی درست اقدام نہیں ہے بلکہ صنعتوں کو ماحول دوست بنانے اور ان کی مؤثر نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026