LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

Web Desk

30 October 2026

وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اس سال کے حج پیکجز کی تمام تفصیلی معلومات قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر پیش کر دی ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق، اس بار پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 16 مختلف پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ عجاج کرام اپنی مالی استطاعت کے مطابق انتخاب کر سکیں۔ ان پیکجز میں پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سب سے کم لاگت والا ‘اکانومی پیکج’ 14 لاکھ روپے سے لے کر ساڑھے 17 لاکھ روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، درمیانے درجے کا ‘معیاری (اسٹینڈرڈ) پیکج’ 18 لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہو کر 23 لاکھ 40 ہزار روپے تک رکھا گیا ہے، جبکہ اعلیٰ سہولیات سے آراستہ ‘پریمیم پیکج’ کی قیمت 25 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 37 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔