پیپلز پارٹی کے وفد کی اپوزیشن چیمبر آمد، قائدِ حزب اختلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اہم ملاقات
Web Desk
30 October 2026
اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر سینیٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قائدِ حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور قائدِ حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں میں سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، سینیٹر نور الحق قادری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔
دوسری جانب، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری، سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر وقار مہدی اور ندیم افضل چن شامل تھے۔ اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم قومی امور پر رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026