بجٹ مشاورت مکمل، مئی کے وسط میں آئی ایم ایف مشن پاکستان آئے گا؛ وفاقی وزیرِ خزانہ
Web Desk
28 April 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تمام تجاویز موصول ہو چکی ہیں اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا، جس کے بعد قرض کی اگلی قسط جلد موصول ہونے کی امید ہے۔ وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ اگر حالات سازگار رہے تو مئی کے وسط تک 250 ملین ڈالر کے ‘پانڈا بانڈز’ جاری کر دیے جائیں گے، جس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) نے گارنٹی جاری کر دی ہے۔ پٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف سے متعلق سوال پر انہوں نے دیگر ممالک کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے، جس کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026