عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؛ پاکستان میں پٹرول مہنگا ہونے اور برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ
Web Desk
28 April 2026
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں جمود کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بلندیوں کو چھونے لگی ہیں۔ برطانوی برینٹ کروڈ 1.38 فیصد اضافے کے ساتھ 109 ڈالر 72 سینٹس، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی (WTI) 1.49 فیصد اضافے کے بعد 97 ڈالر 81 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرینِ معیشت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں اس تیزی کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنگی حالات اور مہنگائی کے پیشِ نظر شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے شرح سود 11.5 فیصد ہو گئی ہے۔ فیڈریشن چیمبر آف کامرس نے اس اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملکی برآمدات عالمی منڈی میں غیر مسابقتی ہو جائیں گی، تاہم چیمبر کو امید ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں جلد کمی واقع ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026