سیمنٹ مہنگا ہونے کی اصل وجہ ٹیکسز اور پالیسی خامیاں ہیں، سی سی پی کی سیکٹر اسٹڈی رپورٹ جاری
Web Desk
27 April 2026
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے سیمنٹ سیکٹر کے حوالے سے ایک جامع اسٹڈی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ صرف طلب و رسد کا معاملہ نہیں بلکہ بھاری ٹیکسز اور انتظامی کمزوریوں کا نتیجہ ہے۔
قیمتوں اور ٹیکس کا بوجھ سی سی پی کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی قیمت کا تقریباً 38 فیصد حصہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز پر مشتمل ہے۔ بعض صورتوں میں یہ بوجھ قیمت کے نصف تک پہنچ جاتا ہے۔ 50 کلو سیمنٹ بیگ کی قیمت 822 روپے سے بڑھ کر 1,091 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیمنٹ بنانے کی صلاحیت تو دوگنی ہو چکی ہے، لیکن اس کا استعمال (Utilization) کم ہو کر صرف 53 فیصد رہ گیا ہے۔ شمالی اور جنوبی دونوں حصوں میں سیمنٹ کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوبی علاقوں میں چند بڑی کمپنیوں کا مارکیٹ پر غلبہ ہے، جبکہ کوئلے کی درآمد پر مخصوص گروہوں کی اجارہ داری لاگت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
صوبوں کے درمیان مختلف ٹرانسپورٹ قوانین (ایکسل لوڈ لمٹ) اور معدنی رائلٹی کے الگ الگ نظام مسابقت کو متاثر کر رہے ہیں۔
جعلی و اسمگل شدہ سیمنٹ: مارکیٹ میں اسمگل شدہ اور جعلی سیمنٹ کی موجودگی نہ صرف معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ تعمیرات کی پائیداری کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ ٹیکس پالیسی اور توانائی کی قیمتوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ تعمیراتی لاگت میں کمی آ سکے۔ صوبوں میں ایکسل لوڈ قوانین اور نقل و حمل کے نظام کو جدید اور ہم آہنگ بنایا جائے۔سیمنٹ سیکٹر میں نئی کمپنیوں کے داخلے اور توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔معدنیات کے شعبے میں شفافیت لائی جائے تاکہ خام مال کی لاگت کم ہو۔
سی سی پی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو ہاؤسنگ سیکٹر اور تعمیراتی صنعت شدید متاثر ہوگی، جس سے عام آدمی کے لیے گھر بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔ یہ رپورٹ حکومت کو پالیسی سازی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم دستاویز ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026