کراچی: سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کر گیا
Web Desk
27 April 2026
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے ہیں۔فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونا قیمت 686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4,716 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوا۔سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ کراچی میں چاندی کی فی تولہ قیمت 8,049 روپے پر برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکار
24 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
23 November 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026