LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، امن کیلیے سفارتی کردارجاری رکھنے کا عزم پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، اسمبلی میں بل منظور جنگ بندی کےلیے ایرانی تجاویز امریکاکو موصول، ٹرمپ آج جائزہ لیں گے ایران اورخطے کےمفادمیں جوممکن ہوا کریں گے، روسی صدر کی ایرانی وزیرخارجہ کو یقین دہانی وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،پی ایس ایل پلے آف کے تمام میچز میں شائقین کواسٹیڈیم آنے کی اجازت قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے 3 سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی کا ’’میڈان پاکستان‘‘ آٹوپارٹس بنانے کا اعلان اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے افغانستان کی جنوبی وزیرستان میں اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں پوسٹیں تباہ پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ایرانی وزیر خارجہ، روسی صدر سے ملاقات کیلئے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجویز امریکا کو موصول

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز

Web Desk

27 April 2026

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں نمایاں مندی دیکھی جا رہی ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 268 کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 1 لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ آج ہونے والے اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اجلاس اور شرحِ سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔پاکستان کے برعکس، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے

جاپان: نکی انڈیکس میں 1.89 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

تھائی لینڈ: سیٹ انڈیکس 1.71 فیصد بڑھ گیا۔

چین: شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.15 فیصد کی بہتری آئی۔ہانگ کانگ: ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرحِ سود کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ استحکام آنے کی توقع ہے۔