چینی صدر اور امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، تائیوان اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
Web Desk
24 November 2025
چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے تائیوان، عالمی تعلقات اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا چین میں واپس آنا عالمی نظام کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور دونوں ممالک کو باہمی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔چینی صدر نے یوکرین کے بحران پر کام کرنے والے تمام فریقوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کم کریں اور مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کریں۔
وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صدر شی جن پنگ کی ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی ہے، اور کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور عالمی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026