LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار

کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچ روزہ گراوٹ کے بعد بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا

Web Desk

25 April 2026

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچ روز تک جاری رہنے والی کمی کا سلسلہ تھم گیا اور آج قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 2,300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,971 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,708 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ کراچی میں چاندی کے فی تولہ نرخ 92 روپے اضافے کے بعد 8,049 روپے پر بند ہوئے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔