لاہور ہائیکورٹ: اغوا کے مقدمے میں کم عمر ملزم کی درخواست ضمانت منظور
Web Desk
20 April 2026
لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کے اغوا میں معاونت کے الزام میں گرفتار فرسٹ ایئر کے طالب علم محمد نوید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک اہم تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں ملزم کی کم عمری کو رعایت کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلے میں واضح کیا کہ نادرا کے برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق ملزم کی عمر 16 سال سے کم ہے، اس لیے اس کا کیس جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ کم سن ملزمان کا معاملہ بالغوں سے مختلف ہوتا ہے اور قانون کا مقصد سزا کے بجائے ان کی ذہنی بحالی اور انہیں جرائم کی دنیا سے دور رکھنا ہے۔
ملزم محمد نوید، جس کے خلاف ملتان پولیس نے 2025 میں 12 سالہ بچی کے اغوا میں معاونت کا مقدمہ درج کیا تھا، نے اپنے دفاع میں موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ ہے اور اس نے صرف انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی تھی۔ ملزم کے مطابق رات کی تاریکی میں مذکورہ لڑکی نے اس کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور بتایا کہ اسے نامعلوم افراد وہاں چھوڑ گئے ہیں، جس پر ملزم نے اسے اپنی نانی کے پاس پناہ دی اور اگلی صبح لڑکی کے بتائے ہوئے رشتہ دار رانا الطاف کو اطلاع دی جو ایک خاتون کے ہمراہ آکر اسے لے گیا۔ عدالت نے ملزم کے بیان اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ
20 April 2026
پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل
20 April 2026
پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط
20 April 2026
پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران
20 April 2026
بغیر اجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر فوری پابندی عائد
20 April 2026
چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
20 April 2026