اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
Web Desk
20 April 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارت خانے کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ، علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال اور بالخصوص اسلام آباد میں ہونے والے پاک-امریکہ-ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے امن کی کوششوں کی تائید کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے کیے گئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے تمام عالمی مندوبین اور “خاص مہمانوں” کے لیے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات کا یہ دوسرا دور کامیاب رہے گا اور خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔ اس اہم موقع پر وزیر داخلہ کے ہمراہ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر عرفان میمن بھی موجود تھے، جو مذاکرات کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور حفاظتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026