وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
Web Desk
19 April 2026
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً پینتالیس منٹ تک تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر اور قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گیارہ اور بارہ اپریل دو ہزار چھبیس کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجا۔ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
وزیراعظم نے صدر پزشکیان کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اس ہفتے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ہونے والی تعمیری بات چیت کو بھی سراہا اور اس پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے امن کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026
سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
5 September 2026
آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق
5 September 2026