بغیر اجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر فوری پابندی عائد
Web Desk
20 April 2026
ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کو بچانے کے لیے ایک بڑا اور سخت فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بغیر اجازت نئی یونیورسٹیوں یا سب کیمپسز کے قیام پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے تمام جامعات کے وائس چانسلرز اور سربراہان کو باقاعدہ خط لکھ کر واضح کر دیا ہے کہ اب کمیشن کی پیشگی اجازت اور مکمل جانچ پڑتال (Scrutiny) کے بغیر کوئی بھی نیا تعلیمی ادارہ یا ذیلی کیمپس کام شروع نہیں کر سکے گا۔
اس فیصلے کی بنیادی وجہ تحصیل کی سطح پر کھلنے والے کیمپسز میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی عدم دستیابی، غیر معیاری انفراسٹرکچر اور سہولیات کا فقدان ہے۔ ایچ ای سی نے خبردار کیا ہے کہ اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو نہ تو این او سی جاری کیا جائے گا اور نہ ہی ان کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران
20 April 2026
لاہور ہائیکورٹ: اغوا کے مقدمے میں کم عمر ملزم کی درخواست ضمانت منظور
20 April 2026
چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
20 April 2026
لاہور: ٹرین شیڈول متاثر، متعدد گاڑیاں گھنٹوں تاخیر کا شکار
20 April 2026
پاکستان پھر مرکزِ نگاہ: ایران سے مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا: ٹرمپ
20 April 2026
وفاقی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دفاتر کا کام گھر سے کرنے کا حکم، ملازمین کو شہر میں رہنے کی ہدایت
19 April 2026
ایل این جی کی فوری ملی تو بجلی مہنگی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، پاور ڈویژن کا انتباہ
19 April 2026