وفاقی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دفاتر کا کام گھر سے کرنے کا حکم، ملازمین کو شہر میں رہنے کی ہدایت
Web Desk
19 April 2026
اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وفاقی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کام کرنے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے دفاتر کا کام عارضی طور پر گھر سے انجام دینے کا حکم دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور ملازمین کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں فوری طور پر طلب کیا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ تمام ملازمین اور افسران کو شارٹ نوٹس پر دفاتر میں حاضر ہونے کے لیے تیار رہنا ہوگا، اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دفتر پہنچنا لازمی ہوگا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی ضروریات کے تحت کیا گیا ہے اور صورتحال کے مطابق آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026