امریکا کا ایرانی تجارتی جہاز پر قبضہ، ایران کا ’بحری قزاقی‘ کا جواب دینے کا اعلان
Web Desk
20 April 2026
خلیج عمان میں صورتحال انتہائی دھماکہ خیز رخ اختیار کر گئی ہے جہاں امریکی بحریہ نے ایران کے ایک تجارتی کارگو جہاز کو فائرنگ کے بعد قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جہاز امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی بحری جہاز نے ‘توسکا’ نامی ایرانی کارگو شپ کو وارننگ دی اور رکنے کا حکم دیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، جب جہاز نے وارننگ کو نظر انداز کیا تو امریکی نیوی نے اس کے انجن روم پر فائرنگ کی جس سے اس میں بڑا سوراخ ہو گیا، جس کے بعد امریکی میرینز جہاز پر سوار ہو گئے۔
دوسری جانب ایران نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے ‘مسلح بحری ڈکیتی’ اور ‘سمندری راہزنی’ قرار دیا ہے۔ ایرانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایران اس جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026