فیصل کپاڈیا، مومنہ مستحسن اور بھارتی کامیڈین کی نیویارک میں ملاقات
Web Desk
20 April 2026
نیویارک کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں سرحد پار کے فنکاروں کی کہکشاں اس وقت سجی جب پاکستانی موسیقی کے آئیکن فیصل کپاڈیہ اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی ملاقات بھارتی کامیڈین ذاکر خان سے ہوئی۔ سابقہ میوزیکل بینڈ ‘سٹرنگز’ کے بانی رکن فیصل کپاڈیہ نے انسٹاگرام پر اس خوبصورت محفل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے “اچھے دوستوں کے ساتھ سیلفی ٹائم” قرار دیا اور نیویارک کے احباب کی زبردست مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ یہ یادگار ملاقات نیویارک کے مشہور ریسٹورنٹ ‘کڈیلم’ میں ہوئی، جہاں فنکاروں نے کیرالا کے روایتی جنوبی بھارتی کھانوں سے لطف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نیرجا پٹیل اور جمی رضوی بھی موجود تھے۔
بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے بھی اس پوسٹ پر محبت بھرے تبصروں کے ساتھ اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ملاقات ذاکر خان کے نیویارک میں ہونے والے آخری شو کے موقع پر ہوئی، جس کے بعد انہوں نے ایک طویل بریک پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ نیویارک نے انہیں بے پناہ محبت اور ناقابلِ فراموش لمحات دیے ہیں، اور اب وہ شاید 2029 یا 2030 میں دوبارہ مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ فنکاروں کی اس بے تکلف ملاقات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، جو اسے پاک-بھارت ثقافتی روابط کی ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مفتی عبدالقوی ڈانس پارٹی میں نظر آ گئے، ویڈیو وائرل
20 April 2026
ہمایوں سعید تک پہنچنے میں مجھے 8 سال لگے: دراب خلیل
20 April 2026
’’میں نہیں بدلی‘‘، معافی کے بعد فضا علی کی نئی ویڈیو پر پھر بحث چھیڑ دی
19 April 2026
ریما خان نے معروف اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کر لیا
18 April 2026
رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا
18 April 2026
رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت
18 April 2026
آسٹریلوی اداکارہ کے کیٹی پیری پر ہراسانی کے سنگین الزامات، پولیس کی تحقیقات
17 April 2026
اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب
17 April 2026