LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف

پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مچھلی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

Web Desk

17 April 2026

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے ماہی گیری کے شعبے میں ایک بڑی اور تاریخی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے پہلی بار روسی مارکیٹ تک مچھلی اور سی فوڈ کی برآمدات کے لیے رسائی حاصل کر لی ہے۔ اس اہم پیشرفت کے نتیجے میں پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مصنوعات برآمد کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق روسی مارکیٹ میں داخلے سے نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا ملے گا بلکہ یوریشین اکنامک یونین کے دیگر ممالک تک رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی سالانہ سی فوڈ برآمدات 500 ملین ڈالر کے قریب ہیں، تاہم روس کے ساتھ تجارت کے آغاز سے یہ حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں ابتدائی طور پر روس سے 300 ملین ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

جنید انوار چودھری نے واضح کیا کہ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ عالمی منڈیوں میں مسابقت کے لیے بین الاقوامی معیار کو سختی سے یقینی بنا رہا ہے۔ برآمدات کے لیے سمندری اور فضائی راستوں کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ممالک کے ذریعے زمینی راستے کو بھی استعمال کیا جائے گا، جو کہ ایک کم لاگت تجارتی راہداری ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان میں پاکستانی مچھلی کی بڑھتی ہوئی طلب ملکی برآمدات کو مزید وسعت دے گی اور پاکستانی بندرگاہیں اس علاقائی تجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کریں گی۔