LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ معاشی استحکام کی جانب بڑی پیش رفت؛ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیے پاکستان نیوی کا مقامی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ لبنان اور اسرائیل 34 برس بعد آج براہ راست بات چیت کریں گے: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز امریکا کی آبنائے ہرمز میں اشتعال انگیز کارروائیاں، ایران نے نتائج سے خبردار کر دیا پاور ڈویژن کی ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تصدیق ٹرمپ کی برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کا دیگر ادکاروں کو اہم مشورہ

Web Desk

16 April 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے اثرات کے حوالے سے اپنے ساتھی اداکاروں اور مشہور شخصیات کو ایک قیمتی مشورہ دیا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے عاشر وجاہت نے کہا کہ شوبز سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا کی چکا چوند سے دور رکھیں۔ ان کے مطابق پرائیویسی برقرار رکھنا نہ صرف فنکار کے لیے بلکہ ان کے مداحوں کی ذہنی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔

عاشر وجاہت نے اس رویے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات عام طور پر اپنی زندگی کے صرف خوش گوار اور بہترین لمحات ہی انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی ہیں۔ اس عمل سے عام لوگوں میں یہ غلط تاثر پیدا ہوتا ہے کہ فنکاروں کی زندگی میں ہر چیز ہمیشہ مکمل اور ٹھیک ہوتی ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی ان تلخ حقائق اور پریشانیوں کو شیئر نہیں کرتا جن کا ہمیں روزمرہ زندگی میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ جب ایک عام انسان جو پہلے ہی کسی مشکل کا شکار ہو، وہ کسی سلیبرٹی کی پرتعیش یا خوش نظر آنے والی زندگی دیکھتا ہے تو وہ غیر محسوس طریقے سے اپنا موازنہ ان سے کرنے لگتا ہے، جو کہ ذہنی دباؤ کا باعث بنتا ہے۔ عاشر وجاہت کے اس مشورے کو سوشل میڈیا صارفین اور ماہرینِ نفسیات کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، اسے ایک ذمہ دارانہ طرزِ عمل قرار دیا گیا ہے