LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف

سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ؛ فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا، چاندی بھی مہنگی

Web Desk

16 April 2026

کراچی: مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے حالیہ بدلاؤ نے مقامی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈالا ہے، جہاں بین الاقوامی سطح پر سونا 14 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4825 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں؛ فی تولہ چاندی 110 روپے اضافے کے بعد 8514 روپے کی بلند سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔