LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں شائقین کی اسٹیڈیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا

Web Desk

13 April 2026

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسٹیڈیمز میں شائقین کی موجودگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی بات کی جائے گی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد فرنچائزز کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

کراؤڈ کی عدم موجودگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے دوبارہ بات کریں گے اور دیکھنا ہوگا کہ اس وقت دنیا میں کون سے چیلنجز اور بحران چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے اور اس میں سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی جبکہ فرنچائزز کو گیٹ منی کی مد میں ادائیگی کی جائے گی اور اس کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔