کوشش ہے مشکل حالات میں عام آدمی پر کم سے کم بوجھ پڑے: شرجیل میمن
Web Desk
7 April 2026
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مشکل معاشی حالات میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے 35 ارب روپے کے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث وفاقی حکومت کو مجبوری میں پٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، جس کا بوجھ کم کرنے کے لیے سندھ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پیکیج کے تحت 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ 6.7 ملین موٹر سائیکل سواروں کو فی اکاؤنٹ 2 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ ایکسائز دفاتر میں اب تک 15 ہزار سے زائد افراد اپنے کوائف جمع کروا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جو سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی بسوں کو بھی سبسڈی دے رہا ہے تاکہ کرایوں میں استحکام رہے اور کسانوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کے مفادات کا بھی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026