LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ

چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام

Web Desk

17 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر انتخابی عمل میں مداخلت کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت ہرگز نہیں چاہتی کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں اور وہ ان کی انتخابی شکست کی خواہشمند ہے۔ قوم سے اپنے ایک اہم خطاب میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ چین امریکی الیکشن ڈیٹا کو ہیک کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے انہوں نے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (FBI) کو فوری طور پر چین سے متعلق ان ہیکنگ سرگرمیوں کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ انہوں نے ملکی اداروں کو انتخابات سے متعلق تمام خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات کو فوری طور پر ڈی کلاسیفائی (عوامی سطح پر ظاہر) کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے اس سے قبل سال 2020ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں بھی مداخلت کی تھی، اور آج امریکا کے انتخابی نظام کو بیرونی ممالک سے کئی طرح کے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

قومی سلامتی اور فوجی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے فخر سے کہا کہ امریکا کے پاس اس وقت دنیا کی سب سے بہترین اور طاقتور ترین فوج موجود ہے۔ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکی سرحدیں بدترین حالت میں تھیں لیکن ان کی حکومت نے سرحدوں کو مکمل طور پر محفوظ بنا کر اب بہترین حالت میں لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے خارجہ پالیسی کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ نے وینزویلا کے محاذ پر بھی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔