LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

ایشز کا پہلا ٹیسٹ صرف دو روز میں تمام، آسٹریلیا کی انگلینڈ پر 8 وکٹوں سے واضح برتری

Web Desk

22 November 2025

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ صرف دو روز میں اپنے اختتام کو پہنچا، جہاں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن 19 وکٹوں کی غیر معمولی گراوٹ نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگیا، جب کہ آسٹریلیا دن کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 123 رنز بنا سکا۔ دوسرے روز کینگروز کی پوری ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد انگلینڈ نے 40 رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔

تاہم انگلش بیٹرز دوسری اننگز میں بھی دباؤ کا شکار رہے اور پوری ٹیم صرف 164 رنز بنا سکی، جس سے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 205 رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا نے جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو اوپنر کے طور پر بھیجا۔ ہیڈ نے مشکل پچ پر بے خوف بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 83 گیندوں پر 123 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔ مارنس لبوشین بھی 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی کامیابی میں مرکزی کردار فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا رہا، جنہوں نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کر کے مجموعی طور پر 10 شکار مکمل کیے۔ ان کے اس شاندار کارنامے پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔