LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو عباس عراقچی کے عمان اور ترکیہ سے رابطے، امریکا کو مزید کارروائی پر خبردار کر دیا قطر اور امارات کی کویت، بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے 8 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ وزیر صحت کا نائٹ پارٹیز اور منشیات سے ایچ آئی وی کے کیسز بڑھنے کا انکشاف امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس

وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

Web Desk

3 April 2026

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں عوامی ریلیف کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں فی الفور 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے مطابق آج رات 12 بجے سے پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے فی لیٹر ہو جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق ایک ماہ کیلئے پورے ملک میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کو بھی ایک ماہ تک اسی شرح سے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار روپے، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی تاکہ کرایوں میں اضافہ نہ ہو اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کیلئے 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں، تاہم حکومت نے گزشتہ تین ہفتوں میں 129 ارب روپے خرچ کرکے عوام کو اس بوجھ سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور قومی یکجہتی کے ذریعے اس چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔