پیٹرولیم سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن پر تنازع: “مخصوص موبائل ڈیوائسز” کی خریداری لازمی قرار دینے کے خلاف اوگرا کو خط؛
Web Desk
3 April 2026
کراچی/اسلام آباد: آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو لکھے گئے خط میں پیٹرولیم سیکٹر کو ڈیجیٹل کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، تاہم مخصوص موبائل ڈیوائسز کی لازمی خریداری کی شرط پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ تقریباً تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پہلے ہی جدید اسمارٹ فونز سے لیس ہیں، لہٰذا نئی اور مہنگی ڈیوائسز کی خریداری غیر ضروری ہے۔
ایسوسی ایشن نے خط میں واضح کیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اس وقت کم مارجنز اور بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات کے باعث پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ کسی مخصوص برانڈ یا ڈیوائس کی شرط کمپنیوں پر بھاری مالی بوجھ ڈالے گی۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اوگرا اپنے تقاضوں کو کسی خاص برانڈ کے بجائے صرف “اینڈرائیڈ” سسٹم تک محدود رکھے تاکہ کمپنیاں اپنے موجودہ اسمارٹ فونز کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف پورا کر سکیں اور آزادانہ طور پر ڈیوائسز کی دستیابی یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
9 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی
9 July 2026
امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
9 July 2026
پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری
9 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار
9 July 2026
جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو
9 July 2026
عباس عراقچی کے عمان اور ترکیہ سے رابطے، امریکا کو مزید کارروائی پر خبردار کر دیا
9 July 2026
قطر اور امارات کی کویت، بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت
9 July 2026