قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں سال کا دوسرا بڑا اضافہ
Web Desk
2 April 2026
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق 5 اپریل سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق قومی شاہراہوں پر موٹر کار کا ٹول 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ کوہاٹ ٹنل پر کار کا ٹول 250 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح مختلف موٹرویز پر بھی ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے پر کار کا ٹول 700 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم جانے والی موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 800 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیا گیا ہے۔
پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی موٹروے پر کار کا ٹول 1050 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ملتان سے سکھر موٹروے پر یہ فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ موٹروے پر کار کا ٹول 650 روپے سے بڑھا کر 800 روپے جبکہ حسن ابدال، حویلیاں اور مانسہرہ ایکسپریس وے پر 300 روپے سے بڑھا کر 350 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور بعض روٹس پر آرٹیکیولیٹڈ ٹرک کا ٹول 7000 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ
29 October 2026
اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا
29 October 2026
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
29 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026