LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

آئی ایس پی آر نے جرات کے نشان کی سنسنی خیز قسط ریلیز کر دی

Web Desk

31 March 2026

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) نے “جرأت کے نشان” سلسلے کی ایک نئی اور ایمان افروز قسط جاری کی ہے، جو بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہونے والے ایک خطرناک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ یہ قسط میجر علی شہید اور حوالدار نثار شہید کی جرات اور استقامت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آپریشن کی تفصیلات کے مطابق، بھاری اسلحہ سے لیس فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف ایس ایس جی (SSG) کی ایک مختصر ٹیم نے حیرت انگیز حکمتِ عملی اپنائی۔ تعداد میں کم ہونے کے باوجود، ان جری جوانوں نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا اور انہیں معصوم شہریوں تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔ میجر علی اور حوالدار نثار نے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے نہ صرف دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا بلکہ دشمن کے حملے کو اپنے سینوں پر روک کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔

آئی ایس پی آر کا یہ خصوصی پروڈکشن اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان کا امن اور سلامتی ہمارے شہداء کے مقدس لہو کا مرہونِ منت ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسط کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور شہری اپنے ان قومی ہیروز کی قربانیوں کو سلام پیش کر رہے ہیں۔