دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے اہلکار جے ایف-17 تھنڈر کے دلدادہ نکلے
Web Desk
20 November 2025
دبئی : دبئی ایئر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف-17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں نہ صرف عالمی فوجی نمائندے متاثر دکھائی دیے بلکہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستانی طیارے کے مداح نکلے۔ بھارتی فوجیوں نے جے ایف-17 کے ڈسپلے ایریا میں خصوصی دلچسپی دکھائی اور طیارے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابیوں کے بعد عالمی سطح پر پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتوں کا اعتراف مزید بڑھا ہے، اور اس کا اثر دبئی ایئر شو میں بھی نمایاں نظر آیا۔
ایونٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، جہاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں اور ایوی ایشن سسٹمز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستانی حکام کے مطابق پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارتی اہلکاروں کو چائے کی پیشکش بھی کی۔ پائلٹس نے مسکراتے ہوئے کہا: “آئیے، آپ کو چائے پلاتے ہیں”، تاہم بھارتی اہلکار شکریہ ادا کرکے صرف پانی پر اکتفا کرگئے۔
پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مہمان آئے، پاکستانی ٹیم ہمیشہ خوش دلی کے ساتھ خوش آمدید کہتی ہے۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ بھارتی پائلٹس اور فضائیہ کے دیگر اہلکار جے ایف-17 کے ساتھ ذوق و شوق سے تصویریں بنوا رہے ہیں۔ اس اقدام پر بھارت میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ہی فضائیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک بھارتی صارف نے طنزاً لکھا: “پائلٹ ایک ساتھ ہنس سکتے ہیں لیکن کرکٹرز ہاتھ نہیں ملا سکتے؟”
جبکہ ایک پاکستانی صارف نے فیس بک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “پاک فضائیہ مہمانوں کے ساتھ ہمیشہ پروفیشنل رہتی ہے اور انہیں پُرسکون ماحول اور بہترین چائے پیش کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہے”۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026
آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ساتویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
5 July 2026