LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر

Web Desk

5 July 2026

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے شہید رہبر کے جنازے میں پاکستان کی شرکت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اس تاریخی تقریب میں شرکت پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام، مذہبی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور ثقافتی شخصیات کی شرکت پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس تقریب میں اعلیٰ ترین سطح پر شرکت کر کے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کا ثبوت دیا ہے۔ یہ اقدام ایران اور پاکستان کے تاریخی روابط اور مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ دونوں ممالک نے تاریخ کے ہر مشکل اور خوشی کے موقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایران اور پاکستان کی دوستی اور برادرانہ تعلقات کو آنے والی نسلوں تک ہمیشہ قائم اور مزید مضبوط رکھے۔