LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

برازیل میں کوپ 30 پویلین میں آگ، ہزاروں مندوبین محفوظ مقام پر منتقل

Web Desk

20 November 2025

برازیل میں جاری اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 30 کے دوران پویلین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد شرکاء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق آگ برازیل کے شہر Belém میں قائم کانفرنس پویلین میں لگی، جہاں مختلف ممالک اور اداروں کے اسٹالز موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور پویلین کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ بڑھنے کے بعد مندوبین گھبراہٹ میں باہر کی طرف دوڑ پڑے، جبکہ منتظمین نے فوری انخلا کراتے ہوئے ہزاروں شرکاء کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

برازیل کے وزیرِ سیاحت سیلسو سبینو کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد کوپ 30 کی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جب کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔