اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ
Web Desk
19 November 2025
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیشِ نظر وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ اسٹیڈیم کا ڈیزائن اور سہولیات دبئی کے جدید کرکٹ اسٹیڈیمز کے طرز پر تیار کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم شہر سے دور تعمیر کرنے سے ٹریفک کا دباؤ نمایاں کم ہو جائے گا۔ منصوبے کے تحت اسٹیڈیم کے قریب ایک سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا، جس میں بین الاقوامی ٹیموں کے قیام و طعام کی مکمل سہولیات موجود ہوں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جدید پارکنگ سسٹم، سیکیورٹی انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی مربوط سہولیات بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گی۔ عملے کے مطابق دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے متعدد جدید فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے، جس سے شہر کو ایک نیا اسپورٹس حب ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ
14 October 2026
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026
ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان
14 October 2026
عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری
14 October 2026
بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا
14 October 2026
لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور
14 October 2026