LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس؛ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا: سہیل آفریدی قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے ، طلال چوہدری یوم مزدور کو تقریبات، خبروں کا سلسلہ بنا کر ختم کر دیا جاتا: حافظ نعیم ملک سے لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ؛ ایل این جی موصول ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی، اویس لغاری احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملک ریاض اور ان کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط پاکستان جنوبی کوریا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق پاک ایران فضائی سفر 60 دن بعد بحال، تہران اسلام آباد کی پروازیں شروع وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکا کا تیل کمپنیوں کو مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے

پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش پر اظہارِ برہمی، فوری کارروائی کا حکم

Web Desk

17 February 2026

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سڑکوں کی بندش پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام سڑکیں فی الفور کھولی جائیں اور کل رپورٹ جمع کرائی جائے۔

پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے سڑکیں بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید کی بینچ نے کی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پارلیمنٹرین اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانے گئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہماری ڈومین میں نہیں آتا، احتجاج کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ کتنے دن سے سڑکیں بند ہیں، آئی جی نے بتایا کہ پہلے 16 پوائنٹس پر احتجاج تھا جسے کم کر کے 10 پوائنٹس تک محدود کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ موٹر وے بند ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ شہریوں کے لیے خطرناک ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے سے پورا پشاور جام ہو جاتا ہے، اکثر مقامات پر ٹریفک اہلکار بھی موجود نہیں ہوتے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ جہاں ایکشن لینا ہو فوری کارروائی کریں، خیبرپختونخوا کے شہریوں کو تکلیف دی جارہی ہے اور صوبے میں بدامنی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ تمام سڑکیں فوری کھول دی جائیں اور کل رپورٹ جمع کرائی جائے۔