LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

وسکونسن میں امریکہ کا پہلا ڈیمینشیا ولیج، 2027 میں افتتاح متوقع

Web Desk

12 February 2026

امریکا کی ریاست وسکونسن میں ملک کا پہلا ڈیمینشیا ولیج جلد ہی قائم کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح ستمبر 2027 تک ممکنہ طور پر ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے تقریباً 11 فیصد وسکونسن کے شہری الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں، جو ڈیمینشیا کی عام ترین قسم ہے۔

40 ملین ڈالر سے تیار ہونے والے اس پروجیکٹ کا مقصد مریضوں کے لیے روایتی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر کرتے ہوئے محفوظ اور کمیونٹی طرز کے ماحول کی فراہمی ہے۔

یہ منصوبہ ہاسپِس کیئر تنظیم ایگریس (Agrace) کی جانب سے میڈیسن کیمپس میں شروع کیا جا رہا ہے، جہاں مریض 8 افراد کے چھوٹے گروپس میں مشترکہ گھروں میں قیام کریں گے۔ طبی عملہ ہمہ وقت روزمرہ سرگرمیوں میں مدد فراہم کرے گا۔

نیا ڈیمینشیا ولیج نیدرلینڈز کے ہوگے ویک (Hogeweyk) ماڈل کی طرز پر بنایا جا رہا ہے تاکہ مریض زیادہ سے زیادہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔ تاہم، ایگریس نے اہلِ خانہ کے ممکنہ اخراجات کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔