پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار شدید اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس معمولی کمی سے بند
Web Desk
7 February 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم 100 انڈیکس ہفتہ وار معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کی کمی سے 184,130 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 188,312 پوائنٹس اور کم ترین سطح 182,792 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کا یومیہ اوسط تجارتی حجم ہفتہ وار بنیاد پر 17.6 فیصد اضافے سے ایک ارب 1 کروڑ 40 لاکھ شیئرز رہا۔اسی طرح یومیہ اوسط تجارتی مالیت میں بھی 11 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو بڑھ کر 17 کروڑ 58 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی کیپیٹلائزیشن میں 55 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بڑھ کر 20 ہزار 883 ارب روپے ہو گئی۔ماہرین کے مطابق ہفتے کے دوران تیزی اور مندی کے رجحانات سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اختتام، 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافہ
28 August 2026
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
28 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
28 August 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ
28 August 2026
پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت
28 August 2026
روس کے معدنی ذخائر میں بڑا اضافہ، ہیروں کے ذخائر 10 کروڑ قیراط سے متجاوز
28 August 2026