کراچی بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے، حکمرانوں نے شہر کو جلانے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے: خالد مقبول
Web Desk
1 February 2026
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا پروگرام گل پلازہ پر بھی کیا جا سکتا تھا، مگر کراچی کو جلانے اور جھلسانے کا کام دانستہ طور پر یہاں کے حکمرانوں کو دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر پر حقِ حکمرانی نہیں بلکہ حقِ بدمعاشی جتانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ہوتے ہوئے اس شہر کو بیروت تو بنایا جا سکتا ہے، مگر بے غیرت نہیں۔ کراچی بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے جہاں نفرت، حادثات اور ناانصافی کا بارود جمع کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں عوام سے ٹیکس تو پورا وصول کیا جاتا ہے مگر مردم شماری میں انہیں گنا نہیں جاتا۔ دنیا بھر میں وی آئی پی وہ ہوتا ہے جو ٹیکس دیتا ہے، مگر یہاں ٹیکس دینے والوں کو عمارتوں میں جھلسایا جاتا ہے۔
خالد مقبول کے مطابق بشریٰ زیدی واقعے کے بعد شہر کو آگ اور خون میں نہلا دیا گیا، اس وقت ایم کیو ایم موجود نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ایم کیو ایم مطالبات اور عملی اقدامات کر رہی ہے، اور اگر وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ نے کراچی کی دادرسی نہ کی تو گورنر ہاؤس اپنا کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026